نیب نے شریف فیملی کیخلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا

نیب نے شریف فیملی کیخلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا

اسلام آباد: نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ نیب ایون فیلڈ پراپرٹیز پر ضمنی ریفرنس بھی لے آیا۔ احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکر دیا۔ نئے سات گواہوں کو ضمنی ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سات گواہوں میں سے دو کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کے حوالے سے نئے ملنے والے شواہد کو بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز بھی بطور شواہد شامل کیے گئے ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں