"جب تک میں منصب پر قائم ہوں کوئی سڑک میرے نام سے منسوب نہ کی جائے"گورنر مکہ

ریاض:گورنر مکہ مکرمہ  امیر خالد الفیصل کا شاندار فیصلہ ۔گزشتہ روز گورنر مکہ نے  رنیہ میں ”الامیر الخالد الفیصل “ اسٹریٹ کا نام تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ جب تک وہ اپنے منصب پر فائز ہیں تب تک انکے نام سے کسی بھی سڑک کو نہ منسوب کیا جائے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں مکہ مکرمہ ریجن میں زیر تکمیل متعدد منصوبوں کی اپنے نام سے نسبت بھی ختم کرادی تھی۔

مملکت میں مقیم ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے گورنر مکہ کے فیصلے کو سراہا ہے اور ان کا کہناہے کہ گورنر مکہ نے اچھا فیصلہ کیاہے ۔ اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔پاکستانی شہریوں کا کہناہے۔

ہمارے اپنے وطن میں تو ہر کوئی سیٹ سنبھالتے ہی اپنے بورڈ اور تختے لگانے شروع کر دیتے ہیں مگر اصل بات تو یہ ہے کہ آپ اقتدار میں نہ ہوں اور آپ کے تختے آویزاں کیئے جائیں ۔