غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس، مسلم لیگ ن نے جواب جمع کرا دیا

غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس، مسلم لیگ ن نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی اور مسلم لیگ ن کے وکیل نے جواب جمع کرایا تو ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ اتنی تاخیر سے جواب جمع کرانے کا کیا فائدہ ہے۔

کمیشن نے ہدایت کی کہ پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق کے بیان حلفی کی بجائے پاور آف اٹارنی جمع کرایا جائے۔ مسلم لیگ نون کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن 2002 سے پارٹی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا رہی ہے۔

درخواست گزارکے سیاسی مقاصد ہیں ان کی درخواست خارج کی جائے۔ الیکشن کمیشن نے جواب کی کاپی  پی ٹی آئی کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں