سرفراز احمد نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نئی گیند کو شکست کی وجہ قرار دے دیا

سرفراز احمد نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نئی گیند کو شکست کی وجہ قرار دے دیا

ویلنگٹن : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نئی گیند کو شکست کی وجہ قرار دے دیا۔میچ میں عبرتناک شکست کا تمغہ سجانے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس نے میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن نئی گیند کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ہم مل کر بیٹھیں گے اور نئی گیند کے مسائل پر قابو پانے کی حکمت عملی پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور رومان رئیس نے شروع کے اوورز میں اچھی باﺅلنگ کی لیکن اگر 140 سے 150 رنز تک ہوتے تو میچ جیت سکتے تھے۔واضح رہے کہ ون ڈے میچز میں عبرتناک شکستوں کے وقت بھی کپتان سرفراز احمد نئی گیند کو ہی مسائل کا ذمہ دار قرار دیتے رہے تھے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساﺅتھی نے کہا کہ انہو ں نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھرپور حکمت عملی اپنائی۔ ’ ہماری کوشش تھی کہ جلد سے جلد وکٹس حاصل کریں اور ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہے ‘۔خیال رہے کہ میچ میں کپتان ٹم ساﺅتھی نے 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔