پنجاب یونیورسٹی میں حالات انتہائی کشیدہ

پنجاب یونیورسٹی میں حالات انتہائی کشیدہ

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران طلبا نے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی ہے، جس کے بعد پ آج دوبارہ ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں ۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں ایک طلبہ گروپ کی جانب سے آج ہونے والے پائنیر فیسٹیول کی تیاریاں جاری تھیں کہ دوسرے طلبہ گروپ نے رات گئے دھاوا بول کر ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور ایک کمرے کو آگ بھی لگادی تھی تاہم آج پھر  ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ہے اور ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ریسرچ لیب کو بھی نقصان پہنچا، توڑپھوڑ میں ملوث طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔علاوہ ازیں انتظامیہ نے میڈیا اور غیرمتعلقہ افراد کو بھی یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا۔