نواز شریف کی تصویر پر ہی ووٹ مانگیں گے، وزیراعظم

نواز شریف کی تصویر پر ہی ووٹ مانگیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایوان میں بیٹھنے والے ہی اسے گالیاں دے رہے ہیں یہ رویہ افسوسناک ہے۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو جلد ہی سمجھ آ جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی جبکہ میری یا کسی اور کی تصویر کو کوئی ووٹ نہیں دیتا صرف نواز شریف کی تصویر پر ہی ووٹ مانگیں گے اور عام انتخابات جولائی میں ہی ہوں گے جلد انتخابات کا وقت گزر چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا پارلیمنٹ یا کسی بھی جگہ پر 65 سال کے مقابلے میں 5 سال کے کاموں کے موازنے کی فہرست پیش کرنے کو تیار ہوں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں