'پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑ بڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینا ہو گا'

 'پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑ بڑ کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینا ہو گا'

لاہور: میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ایسے افراد کو نہ صرف تعلیمی اداروں سے نکال دینا چاہیئے بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا اگر یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے تو ہمیں بتایا جائے ہم خود مقدمہ درج کروا کے ایسے افراد کو یونیورسٹی سے نکال دیں گے جو نہ تو خود پڑھتے ہیں نہ کسی کو پڑھنے دیتے ہیں۔

یاد رہے جامعہ پنجاب میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے جبکہ ایک گروپ نے جامعہ کے کیمیکل ڈپارٹمنٹ کو نذر آتش کر دیا گیا۔ تصادم اس وقت شروع ہوا جب ایک طلبہ گروپ کی جانب سے جامعہ میں جاری دوسری طلبہ تنظیم کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں دھاوا بولا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا تصادم کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے جس کے بعد 10 طلبہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے جنہیں جامعہ سے فوری طور پر نکال دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں