کراچی: مدرسے کے استاد کا شاگرد پر بہیمانہ تشدد، بچہ جاں بحق

کراچی: مدرسے کے استاد کا شاگرد پر بہیمانہ تشدد، بچہ جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے بن قاسم میں عید گوٹھ میں مدرسے کے قاری نظام الدین نے گزشتہ روز اپنے شاگرد 10 سالہ محمد حسین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھی سے مارا پیٹا جس سے بچہ شدید زخمی ہو گیا۔ قاری کے تشدد کے باعث بچے کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بچے کے اہل خانہ نے قاری کو معاف کر دیا اور اس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے بھی انکار کر کے اس کی تدفین کر دی۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں تشدد اور قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں