عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

عمران خان اور شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔


سندھ اسمبلی میں یہ قرارداد ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ظفر کمالی نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دے کر توہین کی ہے لہذا وہ قوم سے معافی مانگیں۔

ارکان سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان نے معافی نہ مانگی تو احتجاج کیا جائے گا۔ اس سے قبل سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اسلام میں جوا کھیلنا کبیرہ گناہ ہے جبکہ عمران خان نے جوا کھیلنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جس نے پارلیمنٹ کو لعنت بھیجی، اس کو لعنت واپس بھیجی جائے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں