عاقب جاوید بھی سرفراز احمد کی بری کارکردگی پر برس پڑے

عاقب جاوید بھی سرفراز احمد کی بری کارکردگی پر برس پڑے

لاہور :  نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی 20 میچ میں شرمناک شکست پر قوم کیساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی سیخ پا ہیں .سابق کرکٹر عاقب جاوید نے بھی کپتان سرفراز احمد کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  جس جس نے سرفراز احمد کا یہ انٹرویو سنا ہو گا وہ کیا سوچ رہا ہو گا؟ یعنی وہ کہہ رہے ہیں کہ باﺅلرز نے جتنی اچھی باﺅلنگ کی اگر اہم نے 140 رنز بنائے ہوتے تو میچ جیت جاتے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹھیک ہے کہ ایک برا دن ہو سکتا ہے جس روز اچھی کارکردگی نہیں دکھا جا سکتی لیکن مسلسل 6 برے میچ اور آپ ایک ہی طرح کی کارکردگی دکھاتے جا رہے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم نے ایسا کیا ہوتا تو یہ جاتا۔

نیوزی لینڈ کے باﺅلرز کیا بہت ہی اچھے ہیں یا بڑی بڑی سوئنگ ہو رہی تھی کہ کھیلنا ہی مشکل ہو گیا تھا؟ اس کا تو یہ مطلب ہوا کہ ہم بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہیں۔