پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹری پینل کااعلان کر دیا ۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پینل میں دنیائے کرکٹ کے مشہور کمنٹیٹر اپنی کمنٹری سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے ۔پی ایس ایل تھرڈ ایڈیشن کیلئے ڈینی موریسن ، رمیز راجہ ، بازید خان، مچل سلاٹر ،فلیمنگ ،ایلن ویلکنز اور ڈیرن گنگا شامل ہیں ۔


یاد رہے کہ پاکستان سپر کا تیسرا ایڈیشن بائیس فروری سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس میں پچھلے سال کی چیمپیئن ٹیم پشاور زلمی اور پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز آپس میں زور آزمائی کریں گے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل پچیس مارچ کو کراچی میں ہو گا ۔

پی ایس ایل میچز کا شیڈول یہ ہو گا۔