جھوٹی خبروں سے سوشل میڈیا پر لوگوں کا اعتماد کم ہوگیا، سروے

جھوٹی خبروں سے سوشل میڈیا پر لوگوں کا اعتماد کم ہوگیا، سروے

لاہور: حالیہ دور میں سوشل میڈیا کو معلومات کا ایک بہت بڑ اذریعہ سمجھا جاتا ہے ، لیکن حالیہ سروے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جھوٹی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان نے سوشل میڈیا پر لوگوں کے اعتماد کو کم کر دیا ہے۔
برطانوی سروے کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کا سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں پر یقین کرنے کا رجحان کم ہوتا جارہا ہے اور چار میں سے صرف ایک شہری ہی سوشل میڈیا پر اعتماد کرتا ہے۔سروے میں کہا گیا ہے کہ 2012 کے مقابلے میں اب ٹیلی ویڑن اور ریڈیو پر شہریوں کا یقین 61 فیصد تک پہنچ گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، فیس بک اور ٹوئٹر سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہےکہ آن لائن انتہاپسندی اور جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں جب کہ حکومت سے بھی اس بارے میں قانون سازی کرنے کے بارے میں کہا جاتا رہا ہے۔