ارجن اور رنویر نے انیل کپوراور سلمان خان کی جگہ لے لی

ارجن اور رنویر نے انیل کپوراور سلمان خان کی جگہ لے لی

ممبئی : بالی ووڈ سٹار انیل کپور، سلمان خان اور فردین خان کی سال 2005 کی سپر ہٹ فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل میں رنویر سنگھ اور ارجن کپور کو کاسٹ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ہدایت کار انیس بزمی نے فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل کے لیے سلمان خان اور انیل کپور کی جگہ رنویر سنگھ اور ارجن کپور کو پیشکش کردی۔ہدایت کار فلم کا سیکوئل بنانے کے لیے کئی سالوں سے سلمان خان کے منتظر ہیں لیکن پے در پے فلمی مصروفیات کے باعث وہ وقت دینے سے قاصر رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے دیگر اداکاروں کے ساتھ فلم بنانے کا ارادہ کیا ہے۔
فلم میں رنویر کو سلمان کے کردار پریم اور ارجن کپور کو ان کے چچا انیل کپور کی جگہ کشن کے کردار کی پیشکش کی گئی ہے جس پر ارجن کپور نے کام کی حامی بھرلی ہے تاہم رنویر نے فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔دونوں اداکاروں کے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرنے کے بعد یہ ان کی ایک ساتھ دوسری فلم ہوگی جب کہ اس سے پہلے فلم ’غنڈے‘ میں نظر آئے تھے۔