لندن میں مے فیئر فلیٹ کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہیں، تحقیقات میں انکشاف

لندن میں مے فیئر فلیٹ کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہیں، تحقیقات میں انکشاف

لاہور :لندن جانے والی نیب تحقیاتی ٹیم کے سربراہ ڈی جی آپریشن وطن وآپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آپریشن نے کہا کہ شریف فیملی کی آف شور کمپنیوں اور جائیدادوں کی تصدیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ لندن حکام نے شریف فیملی کی دس سے زائد آف شور کمپنیوں کی تصدیق کر دی ۔


ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کے سربراہ ڈی جی آپریشن کی برطانیہ کی نیشنل کرائمز ایجنسی کے سربراہ سے بھی اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آپریشن کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لندن میں مے فیئر فلیٹ کے علاوہ بھی جائیدادیں شریف فیملی کے نام پر ہیں جس کی تصدیق برطانیہ کے کمپنی ہاؤس نے بھی کر دی۔ لندن کمپنی ہاؤس کی طرف سے تصدیق کی گئی کمپنیوں کی تفصیلات نیو نیوز نے حاصل کر لیں۔ جن میں فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ، ہرسٹون پراپرٹیز لمیٹڈ ، کیو ہولڈنگ لمیٹڈ،  کیونٹ ایٹن پلیس ٹولمیٹڈ، کیونٹ لمیٹد، فلیگ شپ سیکیورٹیز لمیٹڈ ، فلیگ شپ ڈویلپمنٹ لمیٹڈ اور ہلٹرن انٹرنیشل لمیٹڈشامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم کے دو افسران تاحال لندن میں موجود ہیں۔