آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ ، بھارت کو موثر جواب پر جوانوں کو سراہا

آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ ، بھارت کو موثر جواب پر جوانوں کو سراہا
army cheif general qamar india firing آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایل او سی

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بھارت سے ملحقہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری کا دورہ ، حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت سے متصل ایل او سی اور ورکنگ بائونڈر کا دورہ کیا ، حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ، انھوں جوانوں کو ہدایت کی کی ہمسایہ ملک کی جانب سے کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے ۔

ورکنگ بائونڈری کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو بھارت کی جانب سے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انھوں نے زخمی افراد کی عیادت کی۔