مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیس :ن لیگ کو پاور آف اٹارنی جمع کرانے کی ہدایت

مبینہ غیرملکی فنڈنگ کیس :ن لیگ کو پاور آف اٹارنی جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران ن لیگ کے وکیل نے جواب جمع کرا دیا ، کمیشن نے ہدایت کی بیان حلقی کی بجائے پاور آف اٹارنی جمع کرایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، مسلم لیگ ن کے وکیل جواب جمع کرا دیا۔

ممبر الیکشن کمیشن الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ اتنی تاخیر سے جواب جمع کرانے کا کیا فائدہ ہے ،کمیشن نے ہدایت کی کہ پارٹی چیئرمین راجہ ظفرالحق کے بیان حلفی کی بجائے پاور آف اٹارنی جمع کرایا جائے۔

مسلم لیگ ن کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن 2002 سے پارٹی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا رہی ہے ، درخواست گزار کے سیاسی مقاصد ہیں ، ان کی درخواست خارج کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے جواب کی کاپی پی ٹی آئی کے وکیل کو  فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت یکم فروری تک ملتوی کر دی۔