اکشے کمار کی ساس انہیں ’’ہم جنس پرست‘‘سمجھتی تھیں

اکشے کمار کی ساس انہیں ’’ہم جنس پرست‘‘سمجھتی تھیں


ممبئی : بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کا اپنے داماد اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کو ہم جنس پرست سمجھنے کا انکشاف سامنے آگیا۔


تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ایکشن فلمیں کرنے کے ساتھ اکثر سماجی موضوعات پر بننے والی فلمیں کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں جس میں’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا ‘ کی مقبولیت کے بعد دوسری اہم فلم’پیڈ مین‘ ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ جہاں اکشے ایک طرف معاشرے میں اصلاح چاہتے ہیں وہیں دوسری جانب اْن کی ساس ڈمپل کپاڈیاکا اکشے کے ہم جنس پرست سمجھنے کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔


اکشے کمار کی ہمسفر ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اْن کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اکشے سے شادی کرنے کے بالکل بھی حق میں نہیں تھیں کیوں کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں، اْن کی والدہ کو اکشے پر اس لیے شک تھا کیوں کہ ان کی ایک صحافی دوست نے اکشے کے ہم جنس پرست ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد والدہ نے اکشے کی جانچ پڑتال بھی کرائی دیگر لوگوں سے اکشے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں اور میرے مستقبل کی خاطر اکشے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا۔