پی ایس ایل تھری کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

پی ایس ایل تھری کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

شارجہ:پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ، پی ایس ایل کے میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی ہے ، پی ایس ایل تھری کے میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے ، ابتدائی طور پر آٹھ میچز کی ٹکٹوں کو آن لائن فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

ایونٹ کا پہلا لیگ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈئیٹر کے درمیان بروز جمعرات 28 فروری کو کھیلا جائے گا ، لیگ کا دوسرا میچ بروز منگل 13 مارچ کو ہوگا جس میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

پاکستان میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت بعد میں شروع کی جائیں گی ، ٹکٹوں کی قیمت 20  سے 150 درہم رکھی گئی ہے۔

ٹکٹیں خریدنے کیلئے شائقین درج زیل لنک پر کلک کر سکتے ہیں۔

https://www.q-tickets.com/psl2018/eventslist.aspx