شریف خاندان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونیوالا ہے:آصف علی زرداری

شریف خاندان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونیوالا ہے:آصف علی زرداری

کراچی:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ شریف خاندان کی ایک نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئی ہیں ، ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی ایک نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئی ہیں ، ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک جلد بے نقاب ہونے والا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا جال امریکہ اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے ، شریف خاندان کا ابھی احتساب شروع نہیں ہوا ، انہیں ابھی ہتھکڑی نہیں لگی ، شریف خاندان کی کرپشن پاکستان تک ہی محدود نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے احتساب کے نام پر شریف خاندان کا انتقام برداشت کیا ہے۔