شہباز شریف کے پی کے آئیں ٗ ایک ارب درخت گنوائیں گے : محمود الرشید

شہباز شریف کے پی کے آئیں ٗ ایک ارب درخت گنوائیں گے : محمود الرشید

لاہور : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دورہ کے پی کے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب لاہور نے آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں وزیر اعلیٰ پبجاب شہباز شریف کو طلب کر کے خادم اعلیٰ ہونے کا پول کھول دیا ہے۔


اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو دوسروں پر کیچر اچھالنے کی بجائے اب نیب میں پیشیوں کی تیاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں پائے جانے والے گھپلوں سے کون واقف نہیں اور اب جب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف قانون حرکت میں آیا ہے تو شہباز شریف کی زبان بھی بدلنے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اگر ان کی دورہ کے پی کے دورہ کی دعوت قبول کرلیں تو وہ شہباز شریف کو نہ صرف کے پی کے میں ایک ارب درخت گنوائیں گے بلکہ یہ بھی دکھائیں گے کہ کے پی کے میں تھانہ اصلاحات کے تحت تھانہ کلچر بلد چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دوسروں کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنی خیر منائیں۔