پریانکا چوپڑا کی سنڈنس فلم فیسٹیول میں شرکت

پریانکا چوپڑا کی سنڈنس فلم فیسٹیول میں شرکت

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی ووڈ  فلم ”اے کڈ لائیک جیک “ کی تشہیر کے لئے سنڈنس فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔
پریانکا نے ٹیم کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے فلم ”اے کڈ لائیک جیک “ کا حصہ بننا باعث فخر ہے جس کی کہانی والدین کی اپنے بچوں کے صحیح تربیت کرنے کی جدوجہد پر مبنی ہے۔
یہ فلم سماجی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنے آپ کو منفرد بنانے اور اپنی خصوصیات کو متحرک کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔