عامر خان چینی فنکاروں کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند

عامر خان چینی فنکاروں کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند

ممبئی : بالی ووڈ اداکار عامر خان نے چینی ٹیلنٹ کے ساتھ فلمیں بنانے کی خواہش کا  اظہار  کر  دیا۔

عامر خان نے کہا ہے کہ میں با صلاحیت چینی اداکاروں کے ساتھ فلمیں بنانا چاہتا ہوں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ معاشرتی ثقافت اور کرداروں میں چینی اور بھارتی لوگوں میں بہت سی چیزیں ملتی جلتی ہیں، بھارت اور چین ثقافتی تنوع ، طویل تاریخ اور اعلی درجے کے تہذیب و تمدن رکھتے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے لوگ فیملی کی اہمیت سے بھی منسلک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی اور بھارتیوں کو مل کر فلم بنانی چاہیئے اور مجھے یقین ہے کہ فلم اچھی جائے گی اور میرا خیال ہے کہ اس سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

 

مصنف کے بارے میں