القاعدہ کے ترجمان کی ایران کے سیاحتی دورے کی تصاویر جاری

القاعدہ کے ترجمان کی ایران کے سیاحتی دورے کی تصاویر جاری

الریاض: ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے مبینہ کمپاؤنڈ سے قبضے میں لی گئی دستاویزات میں القاعدہ کے ترجمان سلیمان ابو غیث الکویتی کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ ان میں بعض تصاویر ابو غیث کے ایران کے سیاحتی ٹور کے دوران لی گئی تھیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق 52 سالہ سلیمان ابوغیث الکویتی القاعدہ کا ترجمان اور رشتے میں اسامہ بن لادن کا داماد ہے۔امریکی ’سی آئی اے‘ کی طرف سے جاری کردہ تصاویر میں القاعدہ کے ترجمان اور بن لادن کی صاحبزادی فاطمہ کے شوہر ابوغیث الکویتی کو دکھایا گیا ہے۔

ان تصاویر میں الکویتی ماضی کی تصاویر سے بالکل مختلف دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی پرانی تصاویر القاعدہ کے ابلاغی ونگ ’السحاب‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کی گئی تھیں۔

پرانی اور ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے ملنے والی تصاویر میں غیرمعمولی فرق دکھائی دیتاہے۔تاہم تصاویر کی اہمیت ان کی زمانی سے زیادہ مکانی ہے۔ غالبا انہوں نے یہ تصاویر 2009ء میں ایران کے خفیہ سیاحتی دورے کے دوران لی تھیں۔

ابو غیث الکویتی کو بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ایران میں ہونے والی شادی کی تقریب میں بھی دیکھا گیا۔

مصنف کے بارے میں