امریکا، طیارہ مکان میں گر کر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک ہو گئے

 امریکا، طیارہ مکان میں گر کر تباہ ، دو پائلٹ ہلاک ہو گئے
کیپشن: طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد اس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

نیو یارک: امریکا میں چھوٹا طیارہ ایک مکان کے صحن میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث طیارے کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

امریکی حکام کے مطابق حادثہ ریاست اوہائیو کے رہائشی علاقے میں پیش آیا جب نجی ائیر فیلڈ سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ علاقے کے ایک گھر کے یارڈ میں جا گرا۔

ابتدائی رپور ٹس کے مطابق طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی اور درخت سے ٹکرانے کے بعد اس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔

حادثے میں گھر کے لوگ محفوظ رہے جبکہ طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں سوار دیگر افراد سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔