• Neo English
  • Roznama Nai Baat
  • Lahore Rang
  • About NEO
  • Contact Us
Neo TV
Neo TV
Skip to content
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
    • ایمرجنسی نافذ کرنے پر امریکہ کی 16 ریاستوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ
    • سعودی عرب میں ویزے سے قبل میڈیکل انشورنس لازمی قرار
    • صرف الیکشن کے دنوں میں ہی جنگی ماحول کیوں؟ ممتا بینرجی
    • بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران گر کر تباہ
  • پاکستان
    • پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بینک،جائیدادکی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ
    • کلبھوشن کیس : پاکستانی وکلا کے عالمی عدالت میں بھرپور دلائل
    • اسلام آباد میں مادری زبانوں کے ادب کا چوتھا دو روزہ میلہ
    • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں ملی ، مریم نواز
  • علاقائی
    • آزادکشمیر
    • گلگت بلتستان
    • بلوچستان
    • خیبر پختونخوا
    • سندھ
    • پنجاب
  • کھیل
    • پی ایس ایل فور میں میچز کا سلسلہ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا
    • پی ایس ایل فور ، لاہور قلندرزکی ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ شامل
    • بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہرگِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، ہر بھجن سنگھ
    • پی ایس ایل فور ، لاہور قلندر ، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں میں لفظی جنگ پر شکایات درج
  • انٹرٹینمنٹ
    • ایمان علی کی شادی قریب آتے ہی شاپنگ عروج پر ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
    • کیٹی پیری کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت 5 ملین ڈالر ہونے کا انکشاف
    • آخر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، بھارت کو کس بات کا خوف ہے؟کمل ہاسن
    • میں فی الحال رنبیر کے بجائے اپنے کام سے شادی کرچکی ہوں، عالیہ بھٹ
  • بلاگز
    • آشنا حقیقت
    • کرپٹ سسٹم میں  سیل آفرز  
    • نظریات سے زندگی بدلئے
    • خاموش قاتل
  • پروگرامز
    • نیوز ٹاک
    • ایٹ کیو
    • جمہور فرید ریئس کے ساتھ
    • حرف راز
    • حلوہ پوری
    • سوا تین
    • لائیو ود نصر اللہ ملک
    • محاصرہ
    • نیو پاکستان
    • پکار
    • خبر کے پیچھے
    • سیدھی بات
    • آئیڈیا کروڑوں کا
  • وڈیوز/بلیٹنز
    • بلیٹنز
    • ہیڈ لائینز
    • ویڈیوز
  • مزید
    • ٹیکنالوجی
    • کاروباری
  • الیکشن 2018
  • پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بینک،جائیدادکی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ
  • پی ایس ایل فور میں میچز کا سلسلہ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا
  • خلا میں سموکنگ گن کی منظر کشی کرتی نیلی روشنی نے سب کو چونکا دیا
  • پی ایس ایل فور ، لاہور قلندرزکی ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ شامل
  • کلبھوشن کیس : پاکستانی وکلا کے عالمی عدالت میں بھرپور دلائل
  • ایمان علی کی شادی قریب آتے ہی شاپنگ عروج پر ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • تعلیم میں انصاف ہونا چاہیے، یکساں نصاب کی کوشش کر رہے ہیں:شفقت محمود
  • اسلام آباد میں مادری زبانوں کے ادب کا چوتھا دو روزہ میلہ
  • نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ سرکاری طورپر نہیں ملی ، مریم نواز
  • عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان  کے پروڈکشن آرڈرز جاری
  • ایمرجنسی نافذ کرنے پر امریکہ کی 16 ریاستوں کا ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ
  • سعودی عرب میں ویزے سے قبل میڈیکل انشورنس لازمی قرار
  • بھارت میں 10روپے میں ساڑھی کی لوٹ سیل کے دوران بھگدڑ، متعدد خواتین زخمی
  • عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت، پاکستان کے جوابی دلائل
  • بھارت کو پاکستان کے ساتھ ہرگِز ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلنا چاہیے، ہر بھجن سنگھ
  • صرف الیکشن کے دنوں میں ہی جنگی ماحول کیوں؟ ممتا بینرجی
  • بھارت حملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا، وزیراعظم
  • آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس،شہباز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
  • بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ریہرسل کے دوران گر کر تباہ
  • کیٹی پیری کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت 5 ملین ڈالر ہونے کا انکشاف

’بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں‘

اہم خبریں پاکستان 
 02:47 PM, 22 Jan, 2019
شیئر کریں !
’بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں‘
کراچی میں کوئی گھر گرا کر کسی قسم کا کمرشل استعمال نہ کیا جائے، سپریم کورٹ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے شہر میں غیر قانونی شادی ہالز، شاپنگ مالز اور پلازوں کی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔


ضرور پڑھیں:  کلبھوشن کیس : پاکستانی وکلا کے عالمی عدالت میں بھرپور دلائل

عدالت نے کراچی میں رہائشی عمارتوں اور گھروں کو کمرشل مقاصد میں تبدیلی کرنے اور رہائشی پلاٹوں پر شادی ہالز، شاپنگ سینٹرز اور پلازوں کی تعمیر پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ کراچی میں کوئی گھر گرا کر کسی قسم کا کمرشل استعمال نہ کیا جائے۔

سپریم کورٹ نے شہر میں 30 سے 40 سال میں بننے والے شادی ہالز، شاپنگ سینٹرز اور پلازوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ساتھ ہی سندھ حکومت سے شہر کو 40 سال پرانے حال میں بحال کرنے پر تجاویز بھی مانگ لی ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ بندوق اٹھائیں، کچھ بھی کریں، عدالتی فیصلے پر ہر حال میں عمل کریں۔ احکامات پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افتخار قائم خانی کو گھر بھیج دیں گے۔

جسٹس گلزار نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کیا کہ ختم کریں لوکل حکومت، یہ خود کو سٹی فادر کہلاتے ہیں اور انہیں الف ب بھی معلوم ہے سٹی فادر کی۔

ضرور پڑھیں: ایمان علی کی شادی قریب آتے ہی شاپنگ عروج پر ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

جسٹس گلزار احمد نے ڈی جی ایس بی سی اے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس شہر کو وفاق یا سندھ حکومت کے ماتحت کر دیں۔ ان سے شہر نہیں چلتا تو سندھ حکومت شہر کو ٹیک اوور کر لے۔

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کام نہیں کر سکتے تو عہدے پر کیوں چمٹے بیٹھے ہو کیونکہ آپ بھی چند دنوں بعد کینیڈا چلے جائیں گے۔

جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ انہوں نے شہر کو لاوارث، جنگل اور گٹر بنا دیا۔ اس شہر کا حال دیکھ کر کسی کو شرم آتی ہے اور ایس بی سی اے والوں کو صرف اربوں روپے بنانے کی پڑی ہے۔

معزز جج نے ڈی جی ایس بی سی اے سے مکالمہ میں کیا کہ آپ اور آپ کے افسران آگ سے کھیل رہے ہیں لیکن کچھ تو شرم کریں بس پیسا چاہیے۔ کوئی خیال نہیں اس شہر کا اور کبھی دیکھا آپ کے افسران کتنی عیاشیوں میں رہ رہے ہیں۔

عدالت نے 4 ہفتوں میں جام صادق علی پارک، عبداللہ جیم خانہ اور کے ایم سی سے فوری تجاوزات خاتمے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہر قسم کی تجاوزات فوری گرائی جائیں اور بتایا جائے شہر میں بڑی، بڑی عمارتیں کیسے گرائی جائیں۔

ضرور پڑھیں: تعلیم میں انصاف ہونا چاہیے، یکساں نصاب کی کوشش کر رہے ہیں:شفقت محمود

عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کمرشل عمارتوں کے لئے این او سی جاری کرنے سے روکتے ہوئے اسے انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی سے مشروط کرنے کا حکم دے دیا جب کہ عدالت نے ایس بی سی اے کے مالی معاملات پر اکاؤنٹنٹ جنرل سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

جسٹس گلزار احمد نے اپنے حکم میں کہا کہ جو عمارت اصل ماسٹر پلان سے متصادم ہے انہیں گرائیں اور شہر کو 40 سال پہلے والی پوزیشن میں بحال کریں۔ چاہیں کتنی عمارتیں ہوں سب گرائیں، پارک، کھیل کے میدان اور اسپتالوں کی سب اراضی واگزار کرائیں۔

معزز جج نے ریمارکس دیے حد ہو گئی کہ سرکاری کوارٹرز پر 8، 8 منزلہ عمارتیں بنائی جا رہی ہیں اور آپ لوگوں نے کیا چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔ سب نے ملی بھگت سے مال بنایا اور شہر تباہ کر دیا۔ انہوں نے مزید کیا یہ ان کے باپ کا شہر ہے جو مرضی آئے کریں، گلی گلی میں شادی ہال، شاپنگ سینٹر اور پلازوں کی اجازت دے کون رہا ہے۔ کیا اس شہر کو وفاق کے حوالے کردیں۔

اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی نے کہا کہ کام ہو رہا ہے اور فیصلے پر عمل کریں گے جس پر جسٹس گلزار نے ریمارکس دیے کہ کم سے کم بولیں آپ کو فارغ کر دیتے ہیں کیونکہ آنکھیں بند کر کے بیلنس بڑھا رہے ہیں۔ دبئی اور امریکا میں مال جمع ہو رہا ہو گا۔افتخار قائم خانی نے عدالت میں کہا کہ معافی چاہتا ہوں،آئندہ فیصلے پرعمل ہو گا۔

اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معافی کیسی۔ کیا ہمیں نہیں معلوم کہ اب بھی شادی ہالز کی اجازت دے رہے ہیں۔ قیوم آباد، فیڈرل بی ایریا، ناظم آباد ہرطرف شادی ہال بنا ڈالے۔ پہلے لوگ گھروں کے باہر شادی کرتے تھے اب نیا کلچر بنا ڈالا۔ شادی ہال کرائے پر لینے کے لیے لوگوں کو کروڑوں روپے بنانے پڑتے ہیں۔

ضرور پڑھیں: اسلام آباد میں مادری زبانوں کے ادب کا چوتھا دو روزہ میلہ

Tagged Pakistan supreme court Karachi buildings بندوق اٹھائیں، عدالتی فیصلے
شیئر کریں !

متعلقہ خبریں

شہباز شریف کے مستقبل کا فیصلے کابینہ کی تشکیل میں رکاوٹ

10:11 AM, 3 Aug, 2017
Share it !

بھارت حملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا، ...

12:47 PM, 19 Feb, 2019
Share it !

امریکہ‘ 30 لاکھ افراد روزانہ بندوق ساتھ لیکر چلتے ہیں‘تحقیقاتی ...

01:13 PM, 25 Oct, 2017
Share it !

تازہ ترین

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بینک،جائیدادکی معلومات کے ...

10:03 PM, 19 Feb, 2019
Share it !

پی ایس ایل فور میں میچز کا سلسلہ کل سے شارجہ میں شروع ہوگا

09:36 PM, 19 Feb, 2019
Share it !

خلا میں سموکنگ گن کی منظر کشی کرتی نیلی روشنی نے سب کو چونکا دیا

08:52 PM, 19 Feb, 2019
Share it !

مقبول خبریں

اوورسیز پاکستانیوں کے زیراستعمال موبائل فون پر کوئی ڈیوٹی ...

09:02 AM, 11 Jan, 2019
Share it !

سمندر پار پاکستانیوں کو زلفی بخاری نے خوشخبری سنادی

09:45 AM, 15 Dec, 2018
Share it !

ملک بھر میں موبائل فون کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے نئی پالیسی پر ...

02:54 PM, 4 Jan, 2019
Share it !

روزنامہ نئی بات

روزنامہ نئی بات

Copyright © 2019 - Neo News.
Powered By publishrr