ممبئی : بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کی سیاست میں انٹری کے متعلق خبریں بڑھتی جا رہی ہیں ، معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کو مدھیہ پردیش سے الیکشن لڑنے کی آفر کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق بھوپال میں بھارتی جنتا پارٹی کو شکست دینے کے لیے کانگریس جماعت بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کی خدمات حاصل کر سکتی ہے ، اس سلسلے میں ایک کانگریس مین نے راہول گاندھی کو سفارش کی ہے کہ بھوپال میں بی جے پی کی جمات کو ہرانے کے لیے کرینہ کپور مضبوط امیدوار ثابت ہو سکتی ہیں ۔
کرینہ کپور شہرت اس میں بنیادی وجہ ثابت ہو سکتی ہے ، کانگریس کی جماعت نے ابھی بھوپال میں اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم اس سلسلسے میں غور جاری ہے اور ہو سکتا ہے کہ اداکارہ کو انتخابات میں قسمت آزمائی کا موقع مل سکے ۔