دبئی میں غیر قانونی لوگوں کو ملازمت دینے پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد ہو گا

دبئی میں غیر قانونی لوگوں کو ملازمت دینے پر ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد ہو گا
فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

دبئی: غیر قانونی تارکین وطن کو ملازمت یا پناہ دینے پر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائےگا۔


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سیٹزن شپ نے اپنے شہریوں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن  کو ملازمت یا پناہ دینے پر حکومت کی جانب سے ایک لاکھ درہم جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال ایمنسٹی اسکیم لانچ کی تھی جس میں غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے کوائف مکمل کر کے قانونی حیثیت دینے کی مہلت دی گئی تھی۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر قانونی باشندوں کو چھ ما ہ کا ویزہ  دیا گیا تھا ۔اس ایمنسٹی اسکیم میں حکومت نے تمام غیر قانونی لوگوں کے جرمانے بھی معاف کیے تھے۔ 

اب ایمنسٹی اسکیم کے تحت دیے گئے 6 ماہ کے ویزے کا ٹائم ختم ہونے کو ہے جس کے بعد ملک بھر غیر قانونی لوگوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

تاہم اس موقع پر حکومت نے اپنے شہریوں خبردار کیا ہے۔