منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ جنگ ہے,عمران خان

 منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ جنگ ہے,عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی

وزیراعظم عمران خان نے عوام کو پیغام دیا ہے کہ وہ   فکرنہ کریں جاویدمیانداداورعمران خان وکٹ پرکھڑےہوگئےہیں.

دوحا میں پاکستانی کمیونٹی کے جلسہ سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا  انھیں پریشر میں کھیلنا آتا ہے. منی لانڈرنگ کرنےوالوں کے ساتھ جنگ ہے. پاکستان  سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجنے والے"ولن" ہیں.اوورسیزپاکستانیوں کےپیسوں پر پاکستان چل رہاہے۔ جس طرح پاکستان کو لوٹا گیا کوئی اور ملک ہوتا تو اس کا دیوالیہ نکل چکا ہوتا، ہمیں 5 ماہ ہوگئے ہیں اور ایک بھی کرپشن کا اسکینڈل نہیں آیا۔  ملک کا خسارہ بہت زیادہ ہے، پاکستان کو کرپٹ افراد نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل سے آگا ہ ہیں۔

اس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے قطر کے امیر سے ون آن ون ملاقات کی ۔ جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .دیوان امیری پہنچنے پر عمران خان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا. وزیراعظم نے قطری بزنس کمیونٹی اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔