امریکہ کی بزدلانہ کارروائی کا مردانہ وار جواب دیں گے، ایران

 امریکہ کی بزدلانہ کارروائی کا مردانہ وار جواب دیں گے، ایران

تہران: ایران کی قدس فورس کے نئے سربراہ اسماعیل قانی نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو بزدلانہ حملے میں شہید کرنے والے امریکہ پر مردانہ وار کارروائی کرکے جواب دیں گے۔


غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق ایران کی قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے کہا کہ امریکہ نے بزدلوں کی طرح حملہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے جس کا ہم مردوں کی طرح بہادری سے جواب دیں گے۔

قدس فورس کے سربراہ نے کہا کہ ایران امریکہ کی طرح پیچھے سے بزدلانہ وار نہیں کرتا بلکہ مردوں کی طرح سامنے آکر مقابلہ کرتا ہے اور جلد ہی امریکہ کو پتہ چل جائے گا کہ اس نے کس سے ٹکر لی ہے۔

قبل ازیں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے بھی امریکہ کو دھمکی دی تھی کہ جنرل قاسم سلیمانی کا بدلا لینے کے لیے ان کی فوج امریکا پر میزائل حملے سے بھی بڑھ کر کارروائی کرے گا۔