پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان


کراچی:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کا آغاز مندی کے رجحان  دیکھا گیا .

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 626 کی سطح سے ہوا اور   100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔

گذشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملا جلارجحان دیکھاگیا جس کے بعدمارکیٹ121پوائنٹس کی کمی سے42ہزار626کی سطح پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر338 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 205کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ120کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔مارکیٹ کی بلندترین سطح 42,965جبکہ کم ترین سطح 42,338ریکارڈ کی گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے کے اضافے سے154.80 سے بڑھکر 155روپے پربندہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر1پیسے کے اضافے سے 154 روپے60پیسے پر بند ہوا۔