سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 350 روپے کا اضافہ ہو  گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد سونا 90 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو  گیا ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 77 ہزار 418 روپے ہو گئی۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دس پیسے کمی ہوگئی ہے۔ ڈالر آج 154.90 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.60 روپے میں فروخت ہوا۔