دبئی میں ہوٹلوں، کلبوں میں موسیقی اور تمام لائیو ایونٹس معطل

Music, live events, hotels, clubs, Dubai, pandemic

دبئی: محکمہ سیاحت نے ہوٹلوں اور کلبوں میں موسیقی اور تمام لائیو ایونٹس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ محکمہ سیاحت نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ پابندی کب تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ دبئی کی معیشت کا بھاری دارومدار سیر و سیاحت پر ہے ، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ برس عالمی وبا کی ابتدائی لہر کے بعد جب موسم بہار میں نرمیاں متعارف کرائی گئیں تو دبئی نے اپنے دروازے پوری طرح کھول دیئے اور وبا کے باوجود لوگوں نے اس شہر کا رخ کیا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں ، متاثرین کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ 86 ہزار سے بڑھ گئی ، 21 لاکھ 341 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان گنوا بیٹھے ہیں۔

امریکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں جس میں 4 ہزار 363 مریض ہلاک ہوگئے ، مجموعی طور پر امریکا میں ہلاک افراد کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 285 ہوگئی ، میکسیکو میں 15 سو 39 ، برازیل ایک ہزار 335 ،

برطانیہ ، ایک ہزار 290 ، بھارت میں مزید 161 افراد چل بسے ، زمبابوے کے وزیر خارجہ بھی عالمی وبا کے باعث انتقال کر گئے۔