گوسوامی کی چیٹ لیک ہونے پر بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے، ششی تھرور

گوسوامی کی چیٹ لیک ہونے پر بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے، ششی تھرور

نئی دہلی :لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے ارنب گوسوامی کے معاملے پر نیا پنڈورابکس کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ششی تھرور کا کہناہے کہ بھارتی بدنام زمانہ اینکر ارنب گوسوامی کی چیٹس لیک ہونے کے معاملے پر بھارت میں بھی  ہلچل مچی ہوئی ہے۔

لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، ششی تھرور کا کہنا ہے کہ لیک چیٹس میں تین قابل مذمت معاملات کا انکشاف ہوا۔

ان کا کہناتھا کہ فوجی راز کاروباری مقاصد کیلئے ایک ٹی وی چینل کو لیک کرنے پر انتہائی سنجیدہ تحقیقات بہت ضروری ہیں۔

ششی تھرور کا یہ بھی کہناتھاکہ تحقیق کریں کہ کیسے ایک "قوم پرست" 40 جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے "ہم پاگلوں کی طرح جیت گئے۔

بھارتی دفاعی اور سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی رازوں کے بارے میں انکشاف کرنے والے ارنب گوسوامی کے خلاف سخت سخت قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے ۔ 

واضح رہے کہ بھارت کے کٹر انتہا پسند پروگرام اینکر ارنب گوسوامی  کی چیٹ لیک ہونے کے بعد معلوم ہوا تھا کہ انہیں بالاکوٹ حملے کی پیشگی اطلاع تھی۔ 

جبکہ بھار ت کے سیاسی اور فوجی حلقے یہ کہہ رہے ہیں کہ بھارتی فوج کی اتنی بڑی کارروائی کا ایک اینکر کو علم ہونا انتہائی خطرناک عمل ہے، بھارت کی سلامتی خطرے میں پڑسکتی ہے ۔ 

اس ساری معلومات فراہم کرنے والوں کا تعین ہونا ضروری ہے ۔ 

ارنب گوسوامی پر غلط معلومات کے حوالے سے بیرون ملک عدالت نے بھی گزشتہ دنوں بیس ہزار ڈالر کا ہرجانہ دینے کا حکم جاری کیا تھا ۔