شیر کی تصویر والا ماسک ، رانا ثنااللہ کی سوشل میڈیا پر دھوم

شیر کی تصویر والا ماسک ، رانا ثنااللہ کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور: مسلم ن پنجاب کے صدر راناثناء اللہ  شیر بن گئے ،

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں  خواجہ آصف کی پیشی کے موقع پرراناثناء اللہ  نے شیر کی تصویر والا ماسک لگا کے آگئے ۔ 

رانا ثنا اللہ نے سب سے الگ کام کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔ 


احتساب عدالت میں جس نے بھی رانا ثنااللہ کو دیکھا وہ حیران رہ گیا ، سوشل میڈیا جہاں ان کے چاہنے والوں نے شیر کے نعرے لکھے ، وہیں ان کے مخالفین نے بھی اپنا حصہ ڈالا ۔ 

سوشل میڈیا یوزر نے کیپش دیا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں آپ کا دن بُرا گزرا ہے تو آپ کو ہنسانے کے لیے یہ چیز پیش خدمت ہے ۔

سوشل میڈیا یوزر آئزہ خان نے لکھا کہ یہ کیا چیز ہے ، یہ کیسا سٹائل ہے ۔ 

ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا کہ کسی دور میں شیر جرت اور بہادری کے لیے جانا جاتاتھا لیکن اب ۔۔۔!