کرناٹک،بھارت میں بارودی مواد لے کر جانے والا ٹرک دھماکے سے تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں نوافراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے جنوبی شہرشیواموگا کے پہاڑوں میں بارودی مواد لے کر جانےوالے ٹرک میں بارودی مواد پھٹ گیا جس سے ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا ۔ دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کی رہائشی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔
یاد رہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد ڈرائیوراور مزدوروں کی ہے۔