مستحق افراد کے لئے 74ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 مستحق افراد کے لئے 74ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کیپشن: مستحق افراد کے لئے 74ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
سورس: فائل فوٹو

لاہور: ہنجروال میں ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے 74و یں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مورخہ 23 جنوری 2022 کو کیا جائے گا۔ اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی اور مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔

74ویں فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )گائنی سروسز ہسپتال لاہور ذچہ و بچہ اور گائنی (امراض نسواں) کے مریضوں کا چیک اپ  دوپہر 12 سے 1 بجے تک کریں گی۔

ڈاکٹر سمیرا آصف بارا ( ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس )(ریڈیالوجی) ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، انڈس ہسپتال سبزازار لاہور فری الٹراساونڈ کے لیے دوپہر 1 سے 2 بجے تک ہوں گی۔الٹراساونڈ ڈاکٹرز کی تجویز پر ہی کیا جائے گا،کیمپ میں مریضوں میں کو فت علاج کیساتھ ادویات بھی فری دی جائینگی ۔

ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھا جاتا ہے۔

فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ملک محمد اشرف بارا کی رہائش گاہ بارا سٹریٹ ہنجروال ملتان روڈ لاہور پر لگایا جاتا ہے ،فری میڈیکل بیٹھک ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کی جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں