سماجی کارکن پروین رحمان کو گوگل کا خراج عقید ت

سماجی کارکن پروین رحمان کو گوگل کا خراج عقید ت


لاہور: گوگل انٹرنیٹ سرچ انجن کی جانب سے سماجی کارکن  پروین رحمان کے نام  ڈوڈل کرتے ہوئے خراج عقید ت  پیش کیا جا رہا ہے۔

پروین رحمان کی سالگرہ کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل انکے نام کردیا ۔

خیال رہے پروین رحمان کراچی میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر تھی ۔انھیں 13 مارچ 2013 کو کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی انسداد دہشتگردی عدالت  نے  پروین رحمان قتل کیس  کا فیصلہ بھی سنا یا ، جس کے تحت مقدمہ میں گرفتار  سیاسی جماعت کے تین ملزمان کو 57سال چھ ماہ قید کا حکم دیا ، ملزمان میں احمد خان عرف پپو کشمیری،امجد حسین اور ایاز سواتی شامل ہیں.