اپوزیشن سیاسی کورونا ہے، حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے: حسان خاور 

اپوزیشن سیاسی کورونا ہے، حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے: حسان خاور 
سورس: File

لاہور :   ترجمان   پنجاب  حکومت   حسان خاور   کا کہنا ہے کہ کورونا دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنا کرونا سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ عوام اپوزیشن کے سیاسی کورونا سے بھی باخبر رہیں تو بہتر ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی طرح اپوزیشن بھی بھیس بدل بدل کر ملک و قوم کو نقصان پہنچاتی آئی ہے ۔ گزشتہ تین سال سے اس سیاسی وائرس کا پھیلاؤ مثبت حکومتی پالیسیوں نے روکا ہوا ہے۔ اس وائرس کے رکنے سے برآمدات میں اضافہ، ریکارڈ ترسیلات زر، بہترین معاشی ترقی ہوئی۔

حسان خاور کا کہنا ہے کہ  فوٹو شوٹ گورننس، اپنوں کو نوازنا، ملکی خزانے کو نقصان پہنچانا اس سیاسی وائرس کے سائیڈ ایفیکٹس ہیں۔ اسی وائرس نے حکومت کو صوبے کے وسائل کی منصفانہ تقسیم سے روکے رکھا۔ آج یہ وائرس کاٹ نہیں سکتا، لیکن منفی پراپیگنڈے کا زہر پھیلانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

 حکومت عوامی فلاح کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں سے اس سیاسی وائرس کا توڑ کر رہی ہے۔ کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت حکومتی پالیسی اور عوامی مدد سے ممکن ہے۔ عوام خاطر جمع رکھیں! سیاسی کرونا وائرس آئندہ ڈیڑھ سال ملک کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔