سندھ کو وفاق نے 12 ارب روپے دیے ، انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا: علی زیدی

سندھ کو وفاق نے 12 ارب روپے دیے ، انہوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا: علی زیدی
سورس: File

لاڑکانہ: وفاقی زیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے نالے صاٖف ہوتے نہ کچرا اٹھایا جاتا ہے اس کام کے لیے بھی وفاق کو آنا پڑتا ہے۔ سندھ کو وفاق نے 12 روپے دیے لیکن اتنی بڑی رقم ملنے کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہ کیے۔ 

لاڑکانہ میں نیوز کانفرنس میں علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے۔ سندھ نیا بلدیاتی قانون سیاہ قانون ہے۔ سارے ادارے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بٹھا دیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں صرف ایک بار بلدیاتی انتخابات کرائے وہ بھی سپریم کورٹ کے حکم پر کرائے گئے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سندھ کے کالے قانون کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں۔ سندھ حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں یہ صرف آصف زرداری کو خوش رکھتے ہیں۔