سمندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتا 

سمندر میں 3 کشتیاں ڈوب گئیں، 38 ماہی گیر لاپتا 

کراچی: کھلے سمندر میں  تین کشتیاں ڈوب گئیں جس کے بعد 38 ماہی گیر لاپتا ہے۔ ماہی گیروں کو بچانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ 

ترجمان فشر فوک فورم کا کہنا کیٹی بندر کے کھلے سمندر میں تین کشتیاں ڈوب گئی ہیں۔ ایک کشتی کے 5 ماہی گیر تیر کر ساحل پر پہنچے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ تیز ہوا کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ماہی گیروں کو بچانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔