کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن نہیں کریں گے: شاہ محمود قریشی

کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن نہیں کریں گے: شاہ محمود قریشی
سورس: File

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن ہم لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا رہے ۔پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ 

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27 فروری کو کراچی سے پنجاب کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ ہم 27 فروری کو پنجاب سے کراچی تک لانگ مارچ کریں گے۔ راستے میں ملاقات ہوجائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے ۔ کچھ واقعات شاید اور بھی ہوجائیں لیکن ہم الرٹ ہیں اور دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دیں گے پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا اب بھی مقابلہ کریں گے۔