اسلام آباد سے مری تک شٹل بس سروس کا آغاز ہوگیا

 اسلام آباد سے مری تک شٹل بس سروس کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد :وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر سی ڈی اےنے اسلام آباد سے مری شٹل بس سروس شروع کردی ۔
 
ذرائع کے مطابق  مری شٹل بس بھارہ کہو سے ہر ڈیڑھ گھنٹے بعد چلتی ہے،  راستے میں صرف ایک مقام لوئر ٹوپہ پر رکتی ہے، پھر آخری سٹاپ مری بس اسٹینڈ پر سیاحوں کو پہنچا دیتی ہے۔
 
سیاحوں نے کا کہنا ہے کہ پرسکون اور سستا سفر کررہے ہیں۔ ملکہ کوہسار میں برفباری انجوائے کرتے ہیں اور پھر سو روپے میں اسلام آباد واپس آجاتے ہیں

دوسری جانب ٹرانسپورٹز کا کہنا ہے فیملیز  کی جانب سے اس سروس کو خوب سراہا جارہا ہے ۔

  گزشتہ سال  پیش آنے والے مری  سانحہ  کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے سیاحوں کے لیے مری شٹل بس سروس چلانے کے احکامات جاری کیے تھے  ۔

مصنف کے بارے میں