بلاول بھٹو ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 26ویں اجلاس میں شرکت کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ

بلاول بھٹو ای سی او کونسل آف منسٹرز کے 26ویں اجلاس میں شرکت کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرا کونسل کے 26ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا کونسل اجلاس کے لیے 23-24 جنوری 2023 کو تاشقند، ازبکستان کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ رواں برس کانفرنس کا تھیم "رابطے کو مضبوط بنانے کا سال" ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر خارجہ کونسل سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر رکن ممالک کے شریک وزراء اور دیگر معززین کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کونسل آف منسٹرز اقتصادی تعاون تنظیم کا پالیسی ساز فورم ہے ۔ یہ فورم تنظیم کے فیصلوں اور سالانہ ورک پلان کی منظوری دیتا ہے ۔ ایک بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او کے لیے پرعزم ہے ۔

واضح رہے کہ 25ویں کونسل آف منسٹرز نومبر 2021 میں اشک آباد، ترکمانستان میں منعقد ہوئی تھی، 

مصنف کے بارے میں