الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا

الیکشن کمیشن نے محسن رضا نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کر دیا

اسلام آباد( شیراز احمد شیرازی) الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا ۔ جبکہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیجانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی تقرری کو مسترد کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں ممبران ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لا شریک ہوئے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں نامزدگیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نوید چیمہ اور احمد نواز سکھیرا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کا نام تجویز کیا گیا تھا ۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کیجانب سے چاروں نامزدگیوں کی پروفائل اور کیریئر سروس کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی گئیں۔ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا ہے ۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا محسن نقوی جیسے متنازعہ شخص کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ، کارکنان تیاری کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں