ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان عہدے سے مستعفی

ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان عہدے سے مستعفی

واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری شان اسپائسر کے استعفے کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری ہے جس کی اسپائسر بھرپور مخالفت کرتے رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست اینتھونی اسکارا کو وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے شان اسپائسر منظرِ عام سے غائب تھے اور ان کی ذمے داریاں نائب پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے سنبھال رکھی تھیں۔

ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل شان اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے اور اپنی ہر بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے بعض مضحکہ خیز بیانات بھی دیئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق شان اسپائسر، اینتھونی اسکیئر کی نامزدگی سے نالاں ہونے کے علاوہ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے بھی مخالف تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں