نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ” قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ“ رکھنے کی منظوری دے دی گئی

نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ” قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ“ رکھنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد : قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ’رولز آف پروسیجر اینڈ پریویلجز ‘ نے نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ” قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ“ رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔
سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدرات ہوا، اجلاس کے دوران نئے اسلام آباد ایئر پورٹ کا نام ’ قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ‘ رکھنے کی منظوری دی گئی۔ ایئر پورٹ کا نام رکھنے کی تجویز مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک کی جانب سے دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے قوم کو اکٹھا کیا اور وہ قوم کے باپ ہیں اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ ان کی یاد میں اس ایئر پورٹ کا نام قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہونا چاہیے۔کمیٹی کے تمام ارکان نے متفقہ طور پر چوہدری بشیر ورک کی پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرلیا۔
پرو پاکستانی کے مطابق نیا اسلام آباد ایئر پورٹ 37 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا تاہم اب اس کی لاگت میں 170 فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور یہ 100 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں