نئی دہلی: بھارتی میں حکام کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنوں پر دیا جانے والا کھانا حفظان صحت کے معیار کے مطابق نہیں ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سی اے جی کی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 80 ٹرینوں اور 74 ریلوے سٹیشنوں کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وہاں موجود کھانا خراب تھا جبکہ پیکنگ میں موجود کھانے کی معیاد گزر چکی تھی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کھانے کی اشیا کو ایسی جگہوں پر رکھا جاتا ہے جہاں مکھیاں، چوہے اور لال بیگ آسانی کے ساتھ پہنچ سکتے ہیں۔

سی اے جی کی جانب سے جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرینوں اور ریلوے سٹیشنز پر کھانے کی اشیاءکے حوالے سے صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔رپورٹ میں اس سب کی ذمہ داری پالیسیوں کے مسلسل تبدیل کیے جانے کو قرار دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں