ملکی ترقی کیخلاف سازش پر عمران خان کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائیگا، شہبازشریف

ملکی ترقی کیخلاف سازش پر عمران خان کا نام سیاہ حروف سے لکھا جائیگا، شہبازشریف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پر عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں، لاک ڈاﺅن، سول نافرمانی اور احتجاج کے ذریعے ترقی روکنے کی کوشش کی گئی، روزسیاسی تماشا لگا کرعوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جب کہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا، ملکی ترقی کے خلاف سازش پرنیازی صاحب کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں