تھانہ حملہ کیس، تحریک انصاف کے رہنما زید تالپور گرفتار

تھانہ حملہ کیس، تحریک انصاف کے رہنما زید تالپور گرفتار

عمر کوٹ: پولیس اسٹیشن میں غنڈہ گردی تحریک انصاف کے رہنما کو مہنگی پڑ گئی۔ عمر کوٹ کی سیشن عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے تھانہ کنری حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما زید تالپور سمیت دیگر دو ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔


اس کے بعد زید تالپور سمیت دیگر 2 ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں جیل منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے رہنما نے ساتھیوں سمیت تھانہ کنری پر دھاوا بول دیا تھا اور پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں