ظفر حجازی کے طبی معائنے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

ظفر حجازی کے طبی معائنے سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد :ظفر حجازی طبی معائنے کیلئے بننے والے سرٹیفیکٹس میں بھی ریکارڈ رد و بدل کرنے کے ماہر نکلے، پمزہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر ظفر حجازی نے جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائے۔

 ظفر حجازی کا پہلا طبی معائنہ کرنے والے سینیر ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ظفر حجازی کو کوئی بیماری نہیں، وہ صرف بہانہ بنا رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کیلئے دباڈالا جا رہا تھا جب انکار کیا تو ڈاکٹرز کا پینل تبدیل کر دیا گیا۔

پمز کے سینیر ڈاکٹر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اعلی شخصیات کی طرف سے ایف آئی اے اور پمز اسپتال انتظامیہ پر دبا ڈالا جا رہا ہے، کہ جو بیماری ظفر حجازی بتا رہے ہیں اسی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا جائے۔

ظفر حجازی پہلے گردوں، بعد میں بلڈ پریشر اور پھر سینے میں درد کی شکایت کرتے رہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ بنانے کیلئے ظفر حجازی ، ایف آئی اے اور پمز حکام نے بند کمرے میں معاملات طے کیئے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں